کورانہ تقلید
معنی
١ - کورانَہ پَیروی، اندھا دھند پیروی، اندھا اعتماد، کسی کے نقش قدم پر چلنا۔ "اس طرح مذہب اور کورانہ تقلید کو لازم و ملزوم ٹھہرا دیا گیا۔" ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اپریل، ١٤ )
اشتقاق
فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'کورانہ' کے بعد عربی میں ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے مشتق اسم 'تقلید' لانے سے مرکب ہوا جو اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٢٩ء "مقالات عبدالقادر" میں مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - کورانَہ پَیروی، اندھا دھند پیروی، اندھا اعتماد، کسی کے نقش قدم پر چلنا۔ "اس طرح مذہب اور کورانہ تقلید کو لازم و ملزوم ٹھہرا دیا گیا۔" ( ١٩٩٢ء، افکار، کراچی، اپریل، ١٤ )